LIVE

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے لاہور سے دبئی پہنچ گئی

عتیق الرحمٰن
May 07, 2024
 

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی ہے۔

شاداب خان اور حسن علی آئر لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ میچز 10، 12اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔