LIVE

چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا اس پر ڈبیٹ جاری ہے: رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، ووٹ آزاد امیدواروں کو ملے، آزاد امیدوار ایسی جماعت میں شامل ہوگئے جس نے کوئی سیٹ ہی نہیں جیتی: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، ووٹ آزاد امیدواروں کو ملے، آزاد امیدوار ایسی جماعت میں شامل ہوگئے جس نے کوئی سیٹ ہی نہیں جیتی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا، اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔

 دوران گفتگو رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ گورنر پنجاب کی دوڑ سے اس لیے باہر ہو گئے کہ شاید انہیں کابینہ میں حصہ دیا جائے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلاول سے ملاقات میں ان سے کابینہ میں شمولیت کی پھر سے درخواست کی ہے جس پر بلاول نے جواب دیا کہ وہ پارٹی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔