LIVE

400 خواتین کیساتھ زیادتی کے بعد انکی ویڈیوز بنانیوالا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کا رکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے: غیر ملکی میڈیا—فوٹو: برطانوی میڈیا

400 خواتین سے جنسی زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے والا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کا رکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے، پرجوال ریوانا کی جماعت جنتال دل ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی اتحادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے بیٹے کو ملازمہ پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرجوال کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی نے پولیس کو زیادتی کی شکایت کی تھی اور لڑکی نے اس کے والد پر بھی جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ پرجوال کے پاس 400 خواتین سے مبینہ زیادتی کی 2800 ویڈیوز تھیں، زیادتی کی ویڈیوز کی 2 ہزار یو ایس بی ریاست کے پارکوں، بسوں اور ٹرینوں سے ملیں جب کہ زیادتی کی ویڈیوز پرجوال ریوانا ہی کے سابق ڈرائیور نے لیک کیں۔

بنگلور کی سابق کونسلر نے بھی پرجوال پر کئی بار زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ یہ جنسی اسکینڈل نہیں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ ہے، نریندر مودی نے زیادتی کرنے والے پرجوال ریوانا کا ساتھ دیا ہے۔