LIVE

جج کی مسلسل توہین عدالت پر ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی دھمکی

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

امریکی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا/ فائل فوٹو

امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دسویں بار توہینِ عدالت پر جج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کے بعد امریکی جج نے انہیں جیل بھیجنے کی وارننگ دے ڈالی۔

امریکی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کے لیے کی گئی غیرقانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے جب کہ پچھلے ہفتے توہینِ عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار ڈالرز جرمانہ ہوچکا ہے۔