LIVE

بجٹ میں کھانے پینے کی 5 اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

وزارت صنعت وپیداوارنے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگی ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت کھانے پینے کی5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختض کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوارنے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال  کے لیے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کےلیے ان تجاویزکو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا جب کہ موجودہ پیکج  30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ آٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔