LIVE

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے—فوٹو: فائل

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار ہے۔

کپتان مچل مارش نے آج آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ برسبین میں کیمپ میں شرکت کی۔

مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ مچل مارش بہتر ہو رہے ہیں، فٹنس توقع سے زیادہ سست روی سے بحال ہو رہی ہے، ان کو آئی پی ایل سے باہر ہوئے کافی وقت ہو چکا ہے۔

اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تقریباً ایک ماہ کا وقت ہے، مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ہے، 2 ہفتے وہ مزید بولنگ نہیں کریں گے۔