LIVE

آزادی اظہارکے پیچھے چھپ کرملکی سکیورٹی داؤ پرلگانےکی اجازت نہیں دے سکتے:ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نےکہا ہےکہ  آزادی اظہار  رائے کے  پیچھے  چھپ کر ملکی سکیورٹی کو داؤ  پر لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار  رائےکا مطلب یہ نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ کے منافی بات کریں، کس طرح لوگوں کو ہمت دی گئی، یہ عنصر ڈالا گیا کہ آپ ریاست کے خلاف کھڑے ہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ کس طرح کےپی کے سرکاری  وسائل سے اسلام آباد پر دھاوا  بولا گیا، 23-2022 میں دارالحکومت  پر دوبارہ دھاوا بولا گیا، اگر ایک مخصوص سیاسی ٹولا سامراجی استثنیٰ لیتے ہوئے یہ کام کرتا رہےگا تو ایک دن اپنی فوج  پر چڑ ھ دوڑےگا۔

 میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں خوداحتسابی کا شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، 9 مئی واقعات پر  فوج نے اپنا احتساب کا عمل مکمل کرلیا۔