LIVE

نواز شریف گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں

ایاز اکبر یوسف زئی
May 07, 2024
 

فوٹو: فائل

ایک ارب ڈالر کےگندم درآمد اسکینڈل کامعاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پرنیب یا ایف آئی اے کو بھجوانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم  اسکینڈل کا معاملہ بہترانداز میں حل کرنےکی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔