LIVE

بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل بنانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات کرینگے: صدر زرداری

شہاب عمر
May 07, 2024
 

فوٹو:MediaCellPPP

صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ  بلوچستان کے مستقبل کا  لائحہ عمل بنانےکے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات کریں گے۔

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، ‏اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، معاشی استحکام کے لیے اس کا تدارک ضروری ہے، سرحدی علاقوں کے عوام کے روزگار کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور  ملک میں استحکام نہیں چاہتیں،  قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔

 صدرمملکت کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کے لیے مشاورت شروع کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔