LIVE

گزشتہ مالی سال آرمی نے براہِ راست 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پچھلے مالی سال پاکستان آرمی نے براہِ راست 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال پاک فوج کے ذیلی اداروں نے 260 ارب روپے ٹیکسز اور ڈیوٹیزکی مد میں ادا کیے۔

انہوں نے بتایا کہ فوجی فاؤنڈیشن نے 223 ارب، ڈی ایچ ایز نے 23 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے جبکہ این ایل سی نے ساڑھے 3 ارب، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے 3 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف  کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ذیلی اداروں سمیت پاک فوج نے کُل ملا کر 360 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے۔