LIVE

لاہور میں ہوٹل کے کمرے سے باپ اور کمسن بیٹے کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا، کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے رابطہ کیا: پولیس

لاہورکے علاقے نو لکھا میں نجی ہوٹل کے کمرے سے باپ اور کمسن بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 پولیس کے مطابق دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا تاہم کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں داخل ہوئے تو بچہ مردہ حالت میں تھا جبکہ دانش کی لاش پنکھے سےلٹک رہی تھی۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔