LIVE

ملتان: چلتی ٹرین میں چڑھنےکی کوشش کرتی لڑکی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

 لڑکی کے جاں بحق ہونے کے بعد ریلوے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں/فوٹوفائک

ملتان میں چلتی ٹرین میں چڑھنےکی کوشش میں لڑکی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملتان کینٹ ریلوےاسٹیشن پر پاؤں پھسل جانےسےلڑکی ٹرین کے نیچے آگئی۔

 لڑکی کے جاں بحق ہونے کے بعد ریلوے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔