LIVE

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن میں آج آرام  کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈول ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز  10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔

انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے  یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔