LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کمی

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 39  ہزار 200 روپے ہے۔ 

10گرام سونے کی قیمت 686  روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 75  روپے ہے۔ 

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 292  ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20  ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 312 ڈالر فی اونس ہے۔