LIVE

بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، ارسا نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا

سیف الرحمان
May 08, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہونےکے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا۔

ارسا کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق  پانی کی آمد میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خریف کے لیے  پانی کی قلت 30 فیصد سےکم ہوکر 21 فیصد  پر آگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونے والی  حالیہ بارشوں سے پانی کے ذخائر میں تقریباً 3.6 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوا ہے۔

ارسا کے مطابق آج کے دن تک تربیلا، منگلا اور  چشمہ کے آبی ذخائر 4.358 ملین ایکڑ فٹ ہیں۔