LIVE

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10 مئی کو ہوگی

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں آج ذی القعدہ کا  چاند  نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10 مئی کو ہوگی۔

مرکزی  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیں تاہم ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ذی القعدہ 10 مئی جمعہ کو  ہوگی۔