LIVE

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں: امریکی ترجمان

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبادکاری اور امیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ ان افراد کی محفوظ اور موثر آباد کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے یا خدشات کو دور کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ وہ نان ریٹرن ایڈوائزری کا احترام کریں۔