LIVE

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے ریڈوانی میں دیر رات گئے آپریشن کیا: فوٹو/ کے ایم ایس

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے ریڈوانی میں دیر رات گئے آپریشن کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہےکہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوا اور ڈوڈا اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی مسلسل محاصرے اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔