LIVE

پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ٹارگٹ ہے: ارشد ندیم

سہیل عمران
May 09, 2024
 

اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کی  جنوبی افریقا میں آؤٹ ڈور ٹریننگ شاندار رہی اور اب پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ان کا ہدف ہے۔

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں  5 ہفتے کی آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کر لی جس دوران انہوں نے بھرپور تھرو پر کام کیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ آؤٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے اور تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیک کو بہت بہتر بنایا ہے اور اب  فٹنس کے لحاظ سے بھی پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل ردہم میں ہوں اور اب انٹر نیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی میرا ہدف ہے۔

 ارشد ندیم دو انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔