LIVE

برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، سڑکیں تباہ

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جب کہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے/ فوٹو رائٹرز

برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

غیر ملکی میدیا کے مطابق برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے جب کہ 128 افراد اب تک لاپتا ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد بےگھر  ہوئے۔

برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور  متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جب کہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کے باعث پورٹو الیگرے (Porto Alegre) شہر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور پورٹو الیگرے کے  ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم میں پانی بھرگیا، جہاز، رن وے اور پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔