LIVE

پی سی بی کا غیر ملکی کوچز کے بعد غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

سہیل عمران
May 09, 2024
 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹر نیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانےکے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انٹر نیشنل پچز  ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹر نیشنل  پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت پی سی بی غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا جب کہ انٹر نیشنل کیوریٹر کی ذمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے بعد پچ ایکسپرٹ بھی غیر ملکی ہوگا۔