LIVE

عورت کے بھیس میں پولیس سے بچنے کی کوشش ناکام، چور گرفتار

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

33 سالہ جوشوا کولوکا کو ایک کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا: پولیس__فوٹو: ڈیلی میل

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک چور کو پولیس نے بھیس بدلنے کے باجود دھر لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ جوشوا کولوکا کو  ایک کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ  عورت کا لباس، رنگین چشمہ اور سنہرے بالوں والی وگ پہن کر پولیس سے بچنے کی کوششوں میں تھا، پولیس نے اس شخص کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے دوڑ لگادی، پولیس کو یقین ہوگیا کہ عورت کے بھیس میں یہ کوئی مرد ہے،  جب اسے پکڑا گیا تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ وہی ملزم تھا جسے ان کی تلاش تھی۔

پولیس کے مطابق جوشوا  چوری کی کئی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے پکڑے جانے کے خوف کی وجہ سے خاتون کا بھیس بدلا تھا۔