LIVE

پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کوگرفتار کرلیا گیا

حیدر شیرازی
May 09, 2024
 

ریحانہ ڈار کے بیٹے عُمر ڈار نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی— فوٹو: فائل

سیالکوٹ: پی ٹی آئی کی رہنما ریحانہ ڈار کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔

ریحانہ ڈار کے بیٹے عُمر ڈار  نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

عمر ڈار نے بتایا کہ میری والدہ کے علاوہ متعدد خواتین کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔

عمر ڈار کے مطابق ان کی والدہ  ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔

عمر ڈار کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے جناح ہاؤس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔