LIVE

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون سیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے  آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر  ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

 ‏ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیرقانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔