LIVE

پنیر سینڈوچ کے آرڈر کی جگہ چکن سینڈوچ آنے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کیخلاف مقدمہ کر دیا

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

فوٹو:فائل

پنیر سینڈوچ کے آرڈر کی جگہ چکن سینڈوچ آنے پر بھارتی خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کو خط لکھ کر ریسٹورنٹ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

خاتون کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ اس نےایک فوڈ ڈیلیوری ایپ کی مدد سے  پنیرسینڈوچ کا آرڈر دیا تھا لیکن  ریسٹورنٹ کی جانب سے اسے  چکن سینڈوچ بھیج دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوشت نہ کھانے والی خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کرکے  50 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا۔

تاہم اس غلطی پر فوڈ ڈپارٹمنٹ نے ریسٹورنٹ پر 5ہزار روپے کا جرمانہ کردیا لیکن خاتون نے کہا کہ یہ بہت بھاری نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہو سکتی، 5ہزار کا ہرجانہ کافی نہیں اور وہ اس حوالے سے کنزیومر کورٹ جائیں گی۔