LIVE

جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی: فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا (کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔

پشاور میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائيں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئيں گے۔