LIVE

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

فیضان لاکھانی
May 10, 2024
 

فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے جارح مزاج بیٹر نے 123 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

کولن منرو نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 3 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے۔

کولن منرو نے 2020 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ سے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔