LIVE

کندھ کوٹ: تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

فوٹو: فائل

کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تاوان وصولی کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ معصوم بچے کو  زنجیروں سے جکڑ کر اس کی ویڈیو وائرل کردی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زارو قطار رو رہا ہے، مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کر رہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔

6 سالہ ایاز پٹھان کو 25 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے بچے کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے درانی مہر میں جاگیرانی گینگ کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔