LIVE

اورنگی ٹاؤن سے اغوا کیے جانیوالے بچے کی لاش منگھوپیر سے برآمد

قمر علی مستوئی
May 10, 2024
 

مومن آباد سے اغوا کیے جانے والے 12 سالہ بچے کی لاش منگھوپیر سے ملی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے اغوا کیے جانے والے 12 سالہ بچے کی لاش منگھوپیر سے مل گئی۔

ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگاکے مطابق بچہ چوتھی جماعت کا طالب علم تھا جس کی والدہ ایک  ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آئی تھیں۔ 

ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم مقتول بچے کا بہنوئی ہے جب کہ مقتول بچے کی والدہ کے پاس 15 سے 20 لاکھ روپے تھے۔