LIVE

مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد سے زائد

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں: مرکزی بینک/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں بھیجے گئے ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں، گزشتہ برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں جب کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔