LIVE

طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات، آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشرف ملخم
May 10, 2024
 

 معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اگلے طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے  پہلے مرحلے کے طور پر  آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچی ہے، آئی ایم ایف معاون ٹیم قرض کے سلسلے میں معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جب کہ  آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔

 ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔