LIVE

نتاشا علی نے بابراعظم کو ناکام بھائی اور رضوان کو ولن کیوں کہا؟

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی میں بطور مہمان شریک ہوئی/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے ہیرو کے طور پر فاسٹ بولر حارث رؤف اور ناکام بھائی کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انتخاب کیا ہے۔

نتاشا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی  کے شومیں بطور مہمان شریک ہوئیں۔

اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’فرض کیجیے کہ آپ ایک فلم بنارہی ہیں اس فلم میں مرکزی کردار آپ کا ہے، اگر آپ کو فلم کی کاسٹ کیلئے  ہیرو ، ناکام بھائی اور ولن کو منتخب کرنا پڑے تو آپ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں کن کھلاڑیوں  کو منتخب کریں گی‘۔

اس پر نتاشا علی کا کہنا تھا کہ میں ہیرو کیلئے حارث رؤف کو ، ناکام بھائی کیلئے بابراعظم اور ولن کے طور پر  محمد رضوان کو کاسٹ کروں گی۔

 نتاشا علی نے  بھنویں چڑھاتے ہوئے کہاکہ کیوں کہ محمد رضوان کا چہرہ ولن جیسا ہی لگ رہا ہے۔

اس پر میزبان رمیز راجا نے انہیں بتایا کہ محمد رضوان کا چہرہ تصویر میں ایسا لگ رہا ہے درحقیقت وہ ولن جیسے نہیں ہیں۔

بعد ازاں  نتاشا علی نے کہا کہ میں  پھر محمد افتخار کو ولن کے طور پر منتخب کروں گی۔