LIVE

شیر افضل مروت کے بھائی نے خود استعفیٰ دیا: وزیر صحت کے پی

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا: قاسم شاہ کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

پشاور:  وزیر صحت خیبرپختونخوا  قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی نے خود ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ  پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ، شیرافضل کے بھائی نےجو بہتر سمجھا وہ کیا، خالد لطیف مروت نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ  پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا۔

وزیر صحت  نے بتایا کہ معطل ڈی جی ہیلتھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

 واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد  لطیف مروت کابینہ میں معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔