LIVE

پشاور سینٹرل جیل کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں اور انہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے: ایس پی جیل/ فائل فوٹو

پشاور: سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کے دوران ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی ہیں جب کہ ایچ آئی وی کے متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔