LIVE

گوادر میں فائرنگ کے واقعہ میں 7 افراد کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

ویب ڈیسک
May 10, 2024
 

فوٹو: فائل

گوادر میں فائرنگ کے واقعہ میں 7 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

گوادر میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں 7 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گوادر میں 7 افرادکی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی،قتل، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت مختلف د فعات کے تحت درج کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گوادر کے علاقے سربندر میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افر ا د نے فا ئرنگ کر کے 7 افرادکو قتل اور ان کے ساتھی کو زخمی کر دیا تھا۔

 جاں بحق افراد کا تعلق پنجا ب کے علا قے خانیوال سے تھا جن کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جا نب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گزشتہ ماہ بس سے اتار کر 9 مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوشکی ٹارگٹ کلنگ واقعہ میں تحقیقا ت میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں لیکن تاحال واقعہ میں ملوث افر ا د گرفتار نہیں کیے جا سکے۔