LIVE

پشاور : انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ،ایک خاتون جاں بحق ، ایک زخمی

GEO URDU
May 28, 2013
 

پشاور…پشاور میں انسداد پولیو مہم میں شریک خواتین ورکرز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ بڈھ بیر کے علاقے سیفن میں پیش آیا۔انسداد پولیو مہم میں شریک خواتین بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے جا رہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ دوسری خاتون کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔