LIVE

پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے استعفیٰ دے دیا

GEO URDU
June 06, 2013
 

لندن … برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے استعفیٰ دے دیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ ڈپٹی ہائی کمشنر ذوالفقار گردیزی نے ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے واجد شمس الحسن نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز تھا۔ واجد شمس الحسن سے ملکہ برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے بھی ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر واجد شمس الحسن کا شکریہ ادا کیا۔