LIVE

راکھی ساونت نے بی جے پی جوائن کرلی

ویب ڈیسک
March 10, 2014
 

نئی دہلی…دلی میں دل والوں کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے، عام آدمی پارٹی کے رہنما کے مدمقابل بہت خاص ہیروئن آسکتی ہے، راکھی ساونت نے بی جے پی جوائن کرلی ہے،اسکینڈلز کی مہا ملکہ راکھی ساونت نے انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کو دل دے دیا ہے اور وہ انتخابات کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچ رہی ہیں ، مودی کی بڑی حمایتی ہیں ، کہتی ہیں کہ نریندر مودی کی جیت کا امکان اروند کیجریوال کی جیت سے 1 لاکھ گنا زیادہ ہے ، انہوں نے تو یہ بھی بتا دیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اروند کیجریوال کے مد مقابل الیکشن لڑیں گی اور جیتیں گی ، کیونکہ وہ اروند کیجریوال سے کہیں اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہیں، لیکن راکھی ہیں بڑی طابع دار فرمانبردار کہتی ہیں جو نیتا کہیں گے میں وہ ہی کرونگی۔