LIVE

لاہور: باٹا پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،لڑکی جاں بحق

ویب ڈیسک
April 12, 2014
 

لاہور…لاہور کے علاقے باٹا پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔پولیس کے مطابق باٹا پور کے گاوٴں کھیرا پل گاوٴں میں ڈوگر برادری کے ایک نوجوان کی مہندی کی تقریب میں کچھ شرپسندوں نے ہوائی فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے گولی ہمسایہ کی چھت پر کھڑی 12 سالہ لڑکی ارم کو جا لگی۔ارم کو اسپتال لایا جارہاتھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔