LIVE

ملک کو دنیا بھر میں تماشہ بنادیاگیا ہے،علامہ طاہر اشرفی

ویب ڈیسک
August 31, 2014
 

کراچی .....پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ملک کو دنیا بھر میں تماشہ بنادیاگیا ہے،عجیب قائدین ہیں جو عورتوں اور بچوں کے حصار میں سیاست کررہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ضدی بچہ کہتا ہے وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیرنہیں مانوں گا۔انہوں نے کہا کہ عجیب قائدین ہیں جو عورتوں اور بچوں کے حصار میں سیاست کررہے ہیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ الطاف بھائی طاہرالقادری کو،سراج الحق عمران خان کواورآصف زرداری نوازشریف کوسمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔طاہراشرفی نے کہا کہ ہم 1947 میں آزاد ہوگئے، عمران خان صاحب ہمیں دوسری آزادی نہیں چاہیے،کینیڈا کا لیڈراس وقت کہاں تھا جب پاکستان میں زلزلہ آیا ۔