LIVE

حبیب بینک کو بارکلے بینک کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت

GEO URDU
November 20, 2014
 

کراچی......اسٹیٹ بینک نےحبیب بینک کو بارکلے بینک کےپاکستان میں موجود اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی ۔حبیب بینک بارکلے کے پاکستان میں موجود اثاثے خریدنے کا خواہشمند ہے جس کیلئے حبیب بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے بارکلے کے ملک میں موجود اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی ۔بارکلے بینک کی ملک بھر میں 7 شاخیں ہیں جبکہ اس کے موجودہ اثاثوں کی کل مالیت55 ارب روپے ہے ،سال 2013 میں بارکلے کا منافع 42کروڑ روپے سے زائد رہی ،اس سے قبل رواں سال ہی میزان بینک نے بھی ایچ ایس بی سی کے پاکستان میں موجود اثاثے خرید ے تھے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے دیگر بینکوں کی صورت حال ٹھیک ہے تاہم کے ای ایس بی بینک کے بعد دیگر بینکوں کو بھی محتاط رہنا چاہیئے۔