پاکستان
23 فروری ، 2015

عمران خان کی پرویز خٹک کےہمراہ گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

عمران خان کی پرویز خٹک کےہمراہ گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

پشاور.......عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سیاسی اختلافات کے باوجود انہیں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے گورنرپسند ہیں۔ عمران خان، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوردیگر رہنماؤں کے ہمراہ گورنرہاؤس پشاورپہنچے جہاں گورنر خیبرپختونخوا سردارمہتاب احمد خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے تمام قبائلی علاقوں سے 31رکنی جرگے سے ملاقات کی۔ عمران خان کی تجویزپرگورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا کام قبائلی عوام کے مسائل کا حل ہوگا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے عمران خان نے گورنرخیبرپختونخوا کے کردارکی تعریف کی اورکہا کہ صوبہ کا گورنراوروزیراعلیٰ دونوں مل کر ایک فورم کی صورت میں بہترکام کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :