24 فروری ، 2015
اسلام آباد...... سپریم کورٹ میں18 ویں اور21 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت ہو ئی،جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اسلام آباد کے سوا تمام صوبوں اوروفاق کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا۔ عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس ناصر الملک کو بھجوا دیا۔دوران سماعت جسٹس انورظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ وفاقی دارالحکومت کی جانب سے کوئی جواب آیا،جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے عدالت میں کہا کہ صرف نوٹس ملا تھا، جواب داخل کرنیکی ہدایت نہیں کی گئی تھی ،جسٹس شیخ عظمت سعید نے اس موقع پر کہا آپ گزشتہ سماعت کا آرڈر پڑھ کر سنائیں،اس پرایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نےجواب داخل کرانے کیلئے3 دن کی مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔