24 فروری ، 2015
کوئٹہ.....وادی کوئٹہ میں جزوی مطلع ابرآلود ہے جبکہ گزشتہ رات بارش کے بعد سے موسم پھر سے سرد ہوگیا ہے۔کوئٹہ اور گرد ونواح میں گزشتہ روز مطلع ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد رات کے وقت موسلادھار بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے، جس کے بعد جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی ہے،وادی اور ملحقہ علاقوں میںموسم سرد ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،آج بھی وادی کوئٹہ میں مطلع ابر آلود ہے۔