01 مارچ ، 2015
لندن .......شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے ترکی کے راستے شام جانے والی تین برطانوی لڑکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ترک ٹی وی نے تین لاپتا برطانوی لڑکیوں کی ویڈیو جاری کردی ہے جو داعش میں شمولیت کے لیے ترکی کے راستے شام جا رہی ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تینوں لڑکیاں اٹھارہ فروری کو شام کی سرحد پر پہنچنے کے لیے استنبول کے بس ٹرمینل پر بس کا انتظار کر رہی تھیں۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اب یہ تینوں لڑکیاں شام میں شدت پسندوں کے پاس پہنچ گئی ہیں۔