کھیل
01 مارچ ، 2015

وہاب نے میچ جتوا کر دل خوش کر دیا، شیخ سکندر ریاض

وہاب نے میچ جتوا کر دل خوش کر دیا، شیخ سکندر ریاض

کراچی .......پاکستان کو زمبابے کے خلاف میچ میں فتح دلانے والے وہاب ریاض کے والد شیخ سکندر ریاض نے کہا ہے کہ صبح سے ہی پاکستان ٹیم کے لئے پریشان تھا، وہاب ریاض نے میچ جتوا کر دل خوش کر دیا، شیخ سکندر ریاض کراچی ایئر پورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے،انھوں نے کہا کہ ہماری دعا اور خواہش تھی کہ وہاب ملک وقوم کا نام روشن کرے اور وہ اس نے اللہ تعالی کی مہربانی سےکردیا۔اس موقع پر وہاب ریاض کے بھائی نے بھی انکی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :