پاکستان
02 مارچ ، 2015

ذکی الرحمان لکھوی نظر بندی،وفاق سے 5 مارچ کو جواب طلب

 ذکی الرحمان لکھوی  نظر بندی،وفاق سے 5 مارچ کو جواب طلب

اسلام آباد........اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے 5 مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے نظر بندی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، عدالت نے وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے نظر بندی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :