02 مارچ ، 2015
کراچی......پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر دباؤ ہے کہ وہ اسمبلی میں آئیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کو سب جانتے ہیں،ہم ووٹ نہیں خریدیں گے،ہم نے اُمیدوار نہیں دیے ہوتے تو الزام لگتا میدان سے بھاگ گئے۔