03 مارچ ، 2015
پشاور......... پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا دعویٰ مشکوک نکلا۔ جیل ذرائع کے مطابق پیرکوجیل میں صرف 25 تک حوالاتیوں کولایا گیا تھا، جیل میں 471 اضافی افراد کورکھنے کی گنجائش ہی نہیں، جیل میں تعمیرکا کام جاری ہے، مزید حوالاتیوں کورکھنے کی گنجائش نہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 471 والدین کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا تھا۔