21 مارچ ، 2015
ویلنگٹن......کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے آخری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیدی ہے،ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے ،اس کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ میگاایونٹ کی ٹاپ 4ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔24مارچ کو ہونیوالے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سےآکلینڈ کے میدان پر ہوگا۔نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مارٹن گیپٹل کے ناقابل شکست 237رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 393رنز سجائے۔ویسٹ انڈیزکی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 30اووز میں 250رنز پر آوٹ ہوگئی۔کالی آندھی کی طرف سے کرس گیل 61رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزلینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔بولٹ 19وکٹیں حاصل کرکے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے بالر بن گئے ہیں۔میچ کی خاص بات گیپٹل کی اننگ ہے، جنہوںنے 163 گیندوں پر 24 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے237رنز بنائےجو کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں اعزاز ہے جو اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام تھا جو انہوں نے زمبابوے کیخلاف 215رنز تھا جو انہوں نے اسی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنایا تھا۔